اہم خبریں

Post Top Ad

منگل، 6 فروری، 2018

ٹوتھ پیسٹ کے لاجواب فوائد

ٹوتھ پیسٹ کے لاجواب فوائد

ٹوتھ پیسٹ آپ کے دانتوں کی صفائی اور سفیدی کے علاوہ اور بھی بہت سے کام آتی ہے کیا آپکو معلوم ہے کہ یہ آپکی جلد کے دانے بھی ختم کر دیتی ہے اور بہت کچھ ایسا کر سکتے ہیں جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے توٹھ پیسٹ کے ایسے ہی چند انوکھے طریقے درج ذیل ہیں

استری کو جگمگائیں:۔
ٹوتھ پیسٹ سے آپ استری کی نچلی پلیٹ کو جگمگا سکتے ہیں۔ ٹھنڈی استری کے نچلے حصے پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر کسی 
موٹے کپڑے سے اسے رگڑیں اور پھر دھو کر صاف کرلیں آپکی استری پھر سے نئی جیسی ہو جائے گی

جوتوں کی خستہ حالت کو ختم کریں:۔
آپ کے جوتے اگر لیدر کے ہیں  اور اُس میں شکنیں پڑچکی ہیں تو متاثر حصے پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر کسی نرم کپڑے سے رگڑیں اور پھر کسی اور نئے کپڑے سے صاف کر دیں جوتے آپکے کے نئے جوتوں کی طرح ہو جائیں گے۔ اسپورٹس شوز کو صاف کریں

باتھ روم میں لگے آئینے کو دھندلا ہونے سے بچائیں:۔
اگر آپ کے باتھ روم کا آئینہ دھندلا ہو جاتا ہو تو اس میں کچھ صاف نظر نہ آتا ہواور شیو کرتے ہوئے کٹ لگنے کا خطرہ بڑ جاتا ہے تو اس صورت میں ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے شیشے پر کوٹنگ کتیں اور پھر صاف کرلیں۔ باتھ روم کے سنگ کو بھی صاف کریں اور بو کا بھی خاتمہ کریں

دیواروں سے رنگوں کے داغ مٹائیں:۔
بچوں کا دیواروں پررنگ والی پینسل کی مدد سے لائن وغیرہ مار دیتے ہیں جو گھر والوں کے لئے صاف کر ایک چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔ ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ  آپ ان لائینوں کو ختم کر سکتے ہیں ۔ ٹوتھ پیسٹ لگا کر کسی کپڑے کی مدد سے اس کو رگڑیں اور پھر پانی سے دیوار کو دھو لیں

ہاتھوں سے بو کو دور کریں:۔
کھانے کے لئے پیاز یا لہسن کو کاتنے کے بعد ہاتھوں میں بو آنے لگا جاتی ہیں اور دھونے کے بعد بھی نہیں جاتی تو اس صورت میں تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ ہاتھ پر لگا کر مل لیں اس سے تھوڑےسے وقت میں آپ بو سے جان چھڑاو سکتے ہیں

کپڑوں سے سیاہی یا لپ اسٹک کے دھبوں کو دور کریں:۔
قلم یا پینسل کی وجہ سے آپکی پسندیدہ شرٹ یا قمیض خراب ہو جاتی ہے اور ہم بہت سی کوشش کرتے ہیں اُس کو صاف کرنے کی لیکن کامیاب نہیں ہوتے ٹوتھ پیسٹ کو داغ پر لگا کر کپڑے سے مضبوطی سے رگڑیں اور پھر پانی سے دھولیں
اس ہی طریقے ہے خواتین بھی لپ اسٹک کے داغ کو ختم کر سکتی ہیں 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

home