پھٹکری ویسے تو عام سی چیز ہے جو ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اور یہ بہت ہی کم قیمت میں مل جاتی ہے
دکھانے پر پھٹکری کوئی خاص چیز نہیں ہے۔لیکن ان میں صحت کے بہت سے راز پوشیدہ ہیں
اس کے فائدے درج ذیل ہیں
نمبر1:۔ پھٹی ایڑھیاں
پھٹکری پیس کر ناریل کے تیل میں ملاکر ایڑھیوں پر لگانے سے پھٹی ایڑھیاں ٹھیک ہوجاتی ہیں
نمبر2:۔ جووں کا خاتمہ
پانی میں پھٹکری حل کرکے اس پانی سے سر دھویا جائے تو بالوں کی جوئیں ختم ہوجائیں گی
نمبر3:۔ سرکی خشکی دور
ایک چٹکی پھٹکری اور ایک چٹکی نمک شیمپو میں ملا کر سر دھونے سے خشکی ختم ہوجاتی ہے
نمبر4:۔ کھانسی سے نجات
پھٹکری اور شہد کو پانی میں حل کرکے دن میں تین بار ایک چمچ پینے سے کھانسی سے نجات مل جاتی ہے
نمبر5:۔ پیٹ میں درد کا ہونا
پیٹ مین جب بھی درد ہو تو ایک چٹکی پھٹکری کھا کر اوپر سے دہی کھالیں۔
نمبر6:۔ہر قسم کی خارش سے نجات
پھٹکری کو جلا کر رکھ بنالیں اور اس میں انڈے کی سفیدی ملا کر مالش کرنے سے خارش سے آرام مل جاتا ہے
نمبر7:۔ زیادہ پسینہ آنا
زیادہ پسینہ آنے والے افراد نہانے کے وقت پانی میں پھٹکری ملا کر نہائیں مسئلہ حل ہو جائے گا
نمبر8:۔ داد اور چنبل کے لئے
پھٹکری کو پیس کر پانی میں ملا کر صبح اور شام لگانے سے داد اور چنبل ختم ہوجاتی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں