اہم خبریں

Post Top Ad

ہفتہ، 27 جنوری، 2018

جوبصورتی کے اہم راز

جوبصورتی کے اہم راز

اکثر ہماری مائیں اور بہنے جب صبح اُٹھتی ہیں تو ان کی آنکھیں سوجی ہوتی ہیں۔ بال بکھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ سر بھاری ہو جاتا ہے۔ان سب سوالوں سے بچنے اور صبح حسین نظر آنے کے لئےاپنی خوبصورتی کا ہر دم خیال رکھنا ضروری ہے


تو سونے سے پہلے اِن چند باتون کا خیال رکھیں

میک اپ صاف کرنا
دانتوں کو برش کرنا
جلد موائسچراز کرنا
بال ہلکے سے بندھے رہنے دینا
پانی کا ایک گلاس پینا
گھڑی دیکھ کر سونا
آنکھوں کا خیال رکھنا


مختصر تفصیل درج ذیل ہے

میک اپ صاف کرنا
سوتے وقت چہرے پر میک اپ لگا رہنے سے جلد پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بعض عورتیں کپڑے بدل کر سو جاتی ہیں۔رات بھر میک اپ لگا رہنے سے چہرے پر کیل مہاسے نکلنے کا خطرہ ہوتا ہے

دانتوں کو برش کرنا
اگر دانت صاف ستھرے اور چمکتے دہکتے نہ ہوں تو اس سے انسان کی شخصیت متاثر ہوجاتی ہے۔ دانتوں کی صفائی نہ
صرف آپ کی ظاہری شخصیت کو خوبصورت بلکے صحت کے لئے بھی حد ضروری ہے۔ سونے سے پہلے دانتوں کو ایک بار ضرور صاف کرنا چاہئیں

 جلد موائسچرازکریں
سردیوں کے موسم میں ہماری جلد خُشک رہتی ہے۔جلد کی اندر کی نمی برقرار رکھنے کے لئے اس کی باقائدگی سے موائسچرائز ہونا ضروری ہے۔سونے سے پہلے پورے جسم کا موائسچراز کریں۔اس عمل کو کرنے سے صبح آپکو اپنے جلد نرم اور ملائم اور خوبصورت ملے گی

بال ہلکے سے بندھے رہنے دیں
بالوں کو زیادہ جکڑ کر باندھنے سے سر میں خون کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے جس سے سر کی جلد اور بال کمزور ہو جاتے ہیں
زیادہ بہتر یہ ہے کہ سوتے وقت بالوں میں نرم سی پوبی ڈھیلی کر کہ باندھ لیا کریں

پانی کا ایک گلاس پئیں
پانی ایک بہترین ڈی ٹاکس ایجنٹ ہے جو ہمارے جسم سے فالتو فضلہ کی صفائی کرتا ہے۔پانی کا ایک گلاس پینے سے آپکی جلد اور جسم میں سے فاضل مادہ بہہ جاتا ہے۔زیادہ پانی پینا بھی درست نہیں ہے

گھڑی دیکھ کر سوئیں
تقریبا 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند آپ کی صحت کےلئے بے حد ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ کھانے کا ایک وقت مقرر کریں
وقت پر سونے اور اُٹھنے پر انسان سارا دن فرئش رہتا ہے

آنکھوں کا خیال
جن کی آنکھوں پر صبح اُٹھنے پر سوجن پر جاتی ہو تو اس سے بچنے کی ایک رکیب یہ استعمال کر لے کہ سر کے نیچے دو تکیے رکھ کر سوئیں۔اس کے علاوہ آنکھوں کے نیچے کوئی اچھی آئی کریم لگا کر سوئیں

1 تبصرہ:

Post Top Ad

home