اہم خبریں

Post Top Ad

ہفتہ، 27 جنوری، 2018

چکن شوارما بنانے کا طریقہ

چکن شوارما بنانے کا طریقہ

شوارما بنانے کے اجزاء

چکن:۔ 800 گرام
دہی:۔ ایک کپ
سرکہ:۔ 1/4 کپ
لہسن:۔ دو ٹکرے
کالی مرچ:۔ ایک کھانے کا چمچ
 نمک:۔ حسب ضرورت
سبز الئچی:۔ تین عدد
لیموں کا رس:۔ دو کھانے کے چمچ


سوس بنانے کے لئے

تیل:۔ ایک کپ
لہسن:۔ دو ٹکرے
لیموں کا رس:۔ 1/4 کپ
دہی:۔ چار کھانے کے چمچ
بریڈ:۔ چار عدد
کھیرا:۔ باریک کٹا ہوا حسبِ ضرورت
پیاز کٹی ہوئی:۔ حسبِ ضرورت
سماک:۔ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر:۔ حسبِ ضرورت


مرچ پیسٹ کے لئے

لال مرچ:۔ چھ عدد
زیرہ:۔ ایک چائے کا چمچ


ترکیب:۔

مرچ کو اور زیرہ لے کر اس کو پانی میں بھگولیں۔ اس کے بعد گراینڈر میں گراینڈ کر لیں۔ مرچ پیسٹ تیار ہے
تمام مصالحہ جات کو مکس کر کے چکن پر لگائیں اور پھر پکالیں۔ پکنے کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں سوس  میں ملا دیں۔ اب بریڈ پر چلی پیسٹ لگالیں اور چکن کو اچھی طرح باریک کر کے اُوپر لگائیں اور اِس کو رول کر کے مزیدار شوارما تیار اور اب اس کو کھانے کے لئے پیش کر دیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

home