اپنی جِلد کی حفاظت کریں
اسلام علیکم دوستو" اُمید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے ،آج کی ہماری پوسٹ جِلد کی حفاظت کے بارے میں اس پوسٹ میں آپ کو چندایسی باتیں بتائی جائیں گی جن کو ہم ضروری نہیں سمجھتے اور بہت لاپروائی کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم بہت سی جِلدی بیماریوں کے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔
حسن و
خوبصورتی کے علاوہ بھی آپ کی جِلد صحت کی حفاظت کا کام انجام دیتی ہے
ویسے
تو ہر انسان کی جِلد اُس کے ماحول کے مطابق ہی ہوتی ہے ،جِلد کے بارے میں خیال یہ
آتا ہے،ذہین
میں کہ قدرت نے اِس کو لباس کے طور ہر جسم پر چڑھا دیا ہے،تا کہ جسم کے اندرونی
حصوں کی
حفاظت ہوسکے ،جس طرح قدر ت نے بہت سی چیزوں پر چھلکے چڑھے ہوتے ہیں ،تاکہ اندر کیچیز
محفوظ رہیے ۔مگر جِلد کی بناوٹ اور اس کے کام کا اگر ایک جائزہ لیا جائے تو بڑی
حیرانی ہوتی ہے،کہ اس
جِلد کی اتنی ساری ذمے داریاں ہیں،آئیے جِلد کی اب بناوٹ اور کاموں پر نظر ڈالتے
ہیں۔
1:۔
ماحول سے جسم کے اندرونی اعضا کی حفاظت ،اس طرح جیسے لباس ہمارے جسم کی حفاظت کرتا
ہےیا جس طرح کسی چیز کو غلاف چڑھا دیا جائے تو وہ محفوظ رکھتی ہے ۔
2:۔جسم
سے پسینے کے ذریعے ضائع رطوبتوں اور نمکیات کو خارج کرنا۔تو جب بھی پسینہ آتا ہے،توجسم
فاضل رطوبتیں اور ان میں شامل نمکیات وغیرہ خارج ہو جاتےہیں،اس طرح پھر گردوںپر کم
بار پڑتا ہے۔
3:۔
جسم کے درجہ حرارت کو درست رکھنا۔جلد کی بناوٹ مسام دار ہوتی ہے ،اس میں بہت باریک
باریک سوراخ ہوتے ہیں جن میں پھیلنے اور
سکڑنے کی اصلاحیت ہوتی ہے،ان کی مدد سے
جسمانی درجہ حرارت کوکنٹر ول رکھا جاتا ہے۔جسمانی جسم کی حرارت کو کم کرنا ہو تو
یہ مسام
پھیل جاتے ہیں ،جس کی وجہ سے حرارت زیادہ بہتر طریقے سے جسم سے باہر خارج ہو
جاتی ہے۔اور ماحول کی ہوا جِلد کے زیادہ اندر تک پہنچ کر اثر انداز ہوتی ہے،اس لئے
توہی
کھلے ہوئے مسامات سے پسینہ زیادہ مقدار میں خارج ہو کر جِلد میں نمی پیدا کر دیتا
ہے
اور
جب ہوا جسم کو چھوتی ہے تو جلد ٹھنڈی ٹھنڈی محسوس ہوتی ہے۔بس یہی وجہ ہے جوںجوں
گرمی زیادہ پڑتی ہے پسینہ بھی زیادہ آنے لگ جاتا ہے ۔اسی طرح جب موسم سرد ہوتا ہے، تو جِلد کے مسامات بند ہوجاتے ہیں جس سے جسم سے
حرارت اور پسینہ خارج نہیں ہوتا،جلد
پر اُگے ہوئے بال بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
4:۔جسم
بناوٹ میں یکسانیت ،موزونیت اور حسن و خوبصورتی لانا بھی جلد کا ایک بہت بڑا کام
ہے۔اگر جسم کا تھوڑا سا بھی حصہ متاثر ہوجائے ،نشان یا داغ دھبے پڑ جائے تو حسن کاجلوہ
کم پڑ نے لگ جاتا ہے۔
5:۔احساس
کا جہاں تک کا تعلق ہے تو جِلد ایک بہت اہم حساس عضو ہے جو جسم کے ریشےریشے کی
خبر دماغ تک منتقلی کرتا ہے۔وہ چاہیے سردی یا گرمی کے بارے میں ہو تکلیف یا آرام
کے بارے
میں ہو۔جِلد ایک چھوٹی سی چیونٹی کے چلنے اور مکھی کے بیٹھنے کو بھی محسوس کرلیتی
ہے۔
6:۔جِلد
کا ایک اور بھی بہت زبردست فائدہ ہے ،جسم میں "خصوصاََ خون کے اندر پیدا ہونے والے
مادوں کو جِلد کی طرف بھیج جاتا ہے تاکہ جسم کے اندر پائے جانے والے زیادہ اہم اور ضروری
حصوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔اگر یہ مادے جسم کے اندر کی وافر مقدر میں موجود رہیں
تو پھر انہیں نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہےجس طرح خون کی خرابی وجہ سے پیدا ہونے والے
مرض چچک،خسرہ،ٹائیفائیڈ کی صور ت میں
دیکھا جا سکتا ہے ۔ چچک،خسرہ،ٹائیفائیڈ کی
وجہ سے جِلد پر دانے پیدا ہو جاتے ہیں اور انہیں دبانے یا ختم کرنے کی کوشش نہیں
کی جاتی
بلکہ یہ کہا جاتا ہے اِن کو پوری طرح جِلد پر ابھار ہونے دیں ۔اکثر دیکھا گیا ہے
کہ دمہ حساسی
(الرجک ایستھما) اور جِلدی امراض کسی انسان کو ساتھ ساتھ ہو جاتے ہیں ۔جب دمہ
زور پکڑتا ہے تو جِلدی عارضے دب جاتے ہیں اور جب دمے کا زور ختم ہوجاتا ہے تو
جِلدی عارضوں
میں شدت آجاتی ہے۔
جِلد
کو صحت مند رکھنا اور اس کی دیکھ بھال کرنے کے لحاظ سے چند ضروری باتوں پر توجہ
کرنا ضروری ہے
جِلد
کی صفائی
جِلد کی سطح اور مسامات کا صاف
رکھنا بہت ہی ضروری ہے کیونکہ اگر جِلدکی سطح اور مسامات
صاف نہیں ہو نگے توپسینہ اور نمکیات کا
اخراج نہیں ہوگا،اگر مسامات صاف ہو نگے تو پسینہ
اور نمکیات کے اخراج میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔اگر اس میں غلفت برتی جائے تو
مساما ت بند ہو جاتے ہیں پھر ان میں فساد پیدا ہر کو دانے ،دھبے ،مہاسے یا خراش
پیدا ہونے کا
خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔جِلد میں پسینہ بنانے والے باریک باریک غدود کے ساتھ چکنی روغنی
رطوبت بنانے
والے غدود بھی موجود ہوتے ہیں تاکہ ان کی چکناہٹ سے جِلد خشک نہ ہو۔اس لیے گردو
غبار اور میل کچیل مل کر جِلد کے مسامات کو بند کر دیتے ہیں آہستہ آہستہ ،اس لئے صابن اور پانی کی مدد سے جِلد
کو اچھی طرح صاف کر نا ضروری ہے ایک دن میں کم سے کم ایک بار غسل کر نا ضروری ہے
تاکہ جِلد
صاف ہوجائے،اور جو حصے لباس سے باہر رہتے ہیں وہ زیادہ متاثر ہوتے ہیں اس لئے اِن
کو دن میں کئی بار دھونا ضروری ہے مثلاََ چہرہ ،ہاتھ اور پاوں وغیرہ۔
سخت
موسم سے جِلد کی حفا ظت
جِلد باہر کے ماحول اور کام کاج
سے متاثر ہوتی ہے اس لیے اس بات کا خیال رکھناضروری
ہے کہ اسے کسی قسم کا نقصان نہ ہونے پائے،جیسا کہ سخت موسم ،خصوصا تیز دھوپ یا
زیادہ سرد موسم میں باہر نکلنے سے پرہیز کرنی چاہیے ،تیز دھوپ اگر بہت تک جِلد پر پڑتی رہیے تو
جِلد کی رنگت خراب ہو جاتی ہےاور جھائیاں پیدا ہونے کا خطرہ بڑ ھ جاتا ہے ،اکثر بے
شمار تِل بھی جِلد
پر نکل آتے ہیں ۔سائنس سے پتہ چلا ہے کہ بہت تیز دھوپ جِلد پر پڑنے سے جِلدی سرطان لاحق
ہونے کا خطر ہ بھی بڑھ جاتا ہے اور سرد ہوائیں جِلد کو خشک کردیتی ہیں ،جن سے جِلد پھٹنے لگ جاتی
ہے۔تیز دھوپ سے بچنے کے لئے سفید رنگ کا کپڑا یا چھری کا استعمال کرنا چاہیے،مگر
دھوپ جِلد
اور صحت کے لئے بہت اہم ہے اس لئے صبح وشام کی دھوپ کا جسم پر پڑنا بہت ضروری ہے ۔
جِلد
کو تروتازہ رکھنا
جِلد کو تروتازہ و شاداب رکھنے کے
لئے جو چیزیں بہت مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔انمیں
شہد ،گھیگوار (ایلوویرا)،کھیرا،روغن بادام،روغن ،زیتون ،لیوں ،بکری کا دودھ
،بالائی،کینو کے
چھلکے ،میتھی ،چنا،جو اور گندم کا آٹا ،خربوزے کے چھلکے،بالچھڑ ،تالیس
پتر،موم،ناگر موتھاکپور کچری،مشک
دانہ،تیزپات،اشنہ وغیرہ شامل ہیں ۔یہ چیزیں مختلف طریقوں سے جِلد پر لگائی جاتی
ہیں۔ افزائش
حسن ،جِلد کی حفاظت ،رنگ کو صاف کرنا اور جِلد کو خوشبودار کرنے کے لئےجو دوائیں
ہزاروںسالوں
سے استعمال کی جارہی ہیں اور مفید ثابت بھی ہوئی ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں