کلونجی
کے حیران کن فوائد
اسلام
علیکم دوستو" اُمید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے آج کی پوسٹ ہماری کلونجی
کے فوائد کے بارے میں ہیں کلونجی کے ساتھ بہت سے خاص اور خطرناک بیماریوں کا علاج
کر سکتے ہیں ۔
پرانے
دور میں لوگ کلونجی کا استعمال عام کرتے تھے کیونکہ پرُانے دُور لوگ اس کی خوبیوں
کے بارے میں خوب جانتے تھے ،لیکن کچھ لوگوں کوتو کلونجی کی شکل تک کا نہیں پتہ یہ
ہوتی کیسی ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے۔کہ جیسے جیسے دور جدید ہوتا گیا انسانی
زندگی مشینی بن کر رہ گئی ہےاور لوگوں نے بھی اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے
مصنوعی اور بے فائدہ چیزوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔جس کی وجہ سے ہم صحت مند
تو کم لیکن بیمار زیادہ رہتے ہیں ۔پُرانے دُور کے لوگ دیسی چیزوں کو تر جیح زیادہ
دیتے تھے اس لئے اُن کی عمریں بھی لمبی ہوتی تھی اور صحت مند بھی رہتے تھے ۔کلونجی
ایسی ہی ایک بہترین اور موثر دیسی چیز ہے
جس کے فوائد کے بارے میں آج کے دُور کے لوگ بہت کم جانتے ہیں۔
کلونجی
کیا ہے؟
کلونجی
ایک خاص قسم کی گھا س کا بیج ہے۔اس پو دا سونف کے پودے سے ملتا جلتا ہی
ہوتا ہے۔اس کے پودے کی انچائی ایک فٹ یا اس سے زائد ہوتی ہے۔انگریزی زبان میں کلونجی
کے پودے کو Nigella-Seedکہا جاتا ہے۔اس کے پھول زردی مائل،اس کے بیجوں کو رنگ سیاہ
ہوتے ہیں ۔اس کے بیجوں کی شکل پیاز کے بیجوں سے ملتی جُلتی ہوتی ہے۔پیاز کے بیجوں
سےملتے جُلتے بیجوں کی وجہ سے لوگ اس کے
بیجوں کو بھی پیاز کے بیج سمجھ بیٹھتے ہیں۔کلونجی کی پیداوار کے لئے
بھارت،بنگلادیشاور ترکی خاص طور پر شہرت رکھتے ہیں ۔کلونجی کے بیجوں میں فاسفورس
،آئرن اور کاربوہائیڈریٹ کے مرکبات شامل ہوتے ہیں۔
کلونجی
کی افادیت
کلونجی
کے بارے میں ایک بات جو بہت مشہور ہے اور سو فیصد حقیقت بھی ہے اُس بات میں '' کہ
سوائے موت کے کلونجی میں ہر مرض کا علاج
ہے''کلونجی کو اگر سالن میں ڈالا جائے تو اس کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔لیکن اس کے
فائدے صرف کھانوں لذت تک نہی محدود نہیں۔کلونجی کے نظر آنے والے سیاہ بیج متعدد
طبی فوائد کے حامل ہیں۔ان میں موجود وٹامنز،امینوایسڈز،پروٹینز،فیٹی ایسڈز،آئرن،پوٹاشیم،کیلشیم
اور متعدد دیگر اجزا کی موجود گی ہے۔
کیا
آپ کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہے؟
اس
دُور میں لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت بہت عام ہوتی نظر آ رہی ہے ۔یہ
بیماری آج کے دُور کی نوجوان نسل میں تیر
سے پھیل رہی ہے ،جس کی وجہ سے بہت سے نوجوان وقت سے پہلے ہی کئی طرح کی بیماریوں
کا شکار ہو چکے ہیں ۔اگر آپ کو بھی ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہے تو آدھا چمچ چائے
والا کلونجی کے تیل کا گرم پانی میں ملا
کر پینا اپنی عادت بنا لیں جب تک زندگی ہے آپ کی کیونکہ اس سے آپ کے بلڈ پریشر کو
کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔
ذیابطیس
کیخلاف مفید
ذیا
بطیس تو آج کے دُور میں ایک اور بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔اس مرض سے بچنا بہت ہی مشکل
ہے ۔کیونکہ جس انسان کو یہ لگ جائے اس کی تو جان یہ مشکل سے ہی چھوڑتی ہے۔اگر آپ
کا کوئی اپنا کی مرض کا شکار ہے تو اس مرض کو کلونجی کے تیل کے ذریعے کنٹرول کیا جا
سکتا ہے۔کیونکہ کلونجی کے اندر ایسے تمام اجزا موجود ہوتے ہیں جو اس بیماری سے
اچھے سے لڑ سکتے ہیں۔ہر صبح ایک چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ایک کپ سیاہ چائے میں
ملا کر پینے سے چند ہی ہفتوں میں آپ کا مریض اپنے اندر نمایا ں فرق محسوس کرے
گا۔ذیابطیس کو قابو میں رکھ کر آپ کا مریض اچھی اور بہتر زندگی بسر کر سکے گا۔
بال
مضبوط کریں
آج کل
تو ہر انسان بالوں کے جھڑنے کا رونا رو رہا ہے۔کچھ ہماری غذائیں ایسی ہوگئی ہیں جن
سے ہم کو پوری طرح پروٹین نہیں مل پاتا اور اُپر سے ہمارے بالوں کے اسٹائل ایسے
ہیں کہ ان پر ہزاروں روپے کی کریم لگا کر بنانا پڑتا ہے اور وہ کریمیں ہمارے بالوں
کو نہایت ہی کمزور کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے بال جھڑنے لگ جاتے ہیں ۔یہاں آپ اتنی
مہنگی کریموں کا استعما ل کرتے ہیں وہاں آپ بالوں کو مضبوط کرنے کے لئے کلونجی کا
تیل استعمال کریں کیونکہ کلونجی کا تیل بالوں کو گِرنے اور گنجا پن سے بچاتا
ہے۔کلونجی کے تیل کے ذریعے بالوں کی نشوونما بھی تیز سے پروان چرتی ہے۔کلونجی کا
تیل بالوں کو وہ تمام غذائیات فرام کرتا ہے جن کی بالوں کو ضرورت ہوتی ہےاور یہ
بالوں کو نمی بھی فراہم کرتا ہےاور بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔تھوڑی سے مقدار
میں کلونجی کے تیل کو گرم کریں اور پھر بالوں کی جڑوں میں اس کی مالش کریں ایک
گھنٹے بعد سر کو دھولیں ایک ہفتے میں دو سے تین بار کرنے سے ہی آپ کو نتائج کا پتہ
چل جائے گا۔
ہا ضمہ کا نظام بہتر کرنے کے لئے
آج کل
ہر انسان نظام ہاضمہ کی وجہ سے پریشان نظر آتا ہے۔کیونکہ ہماری غذائیں ہی ایسی ہیں
ہضم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی یا ہمارے کھانے کا انداز ہی ایسا ہے کہ ہمارا معدہ
تھوڑی دیر کے لئے بھی آرام نہیں کر پاتا اور ہم دانتوں کا کام بھی معدے اور آنتوں
سے لیتے ہیں ۔قبض بھی خراب معدے کی ایک قسم ہے۔اگر آپ کا ہاضمہ خراب ہے یا آپ کو
قبض ہے تو کلونجی کا تیل کچھ مقدار میں بغیر دودھ کی چائے میں ملا کر پیا جائے تو
فوری آرام آجائے گا۔
یرقان
میں مفید
یر
قان ایک بہت ہی خطرناک مرض ہے ۔یرقان انسان کو اندار ہی اندار کھا جاتا ہے ۔یرقان
انسان کی صحت اور حُسن دونوں کو ہی ختم کر دیتا ہے۔لیکن کلونجی کے اندار اس مر ض
کی شفا ہے۔اگر آپ کے کسی پیارے کو یرقان کی شکایت ہو تو اجوائن کی کچھ مقدار لے کر
رات بھر پانی میں ڈال کر رکھا دیں۔صبح اس کو چھان لیں اور اس میں آدھا چمچ چائے
والا کلونجی کے تیل کا شامل کریں ،کچھ ہی دنوں میں آپ دیکھیں گے آپ کا مریض یرقان
کے مرض سے تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔
خوبصورت جِلد کے لئے
آج کے دُور میں ہر مرد اور عورت اپنی جلد کو
خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں۔ہر کوئی جِلد کی پریشانیوں سے نجات پانا چاہتا ہے۔اگر آپ
بھی جِلد کو پُر کشش بنانے کا سوچ رہے ہیں ،تو ایک کپ لیموں کے عرق میں آدھا چائے
کا چمچ کلونجی کا تیل ملا لیں ۔جو مکسچر تیار ہو اس کو دن میں دو مرتبہ چہرے پر
لگائیں ۔کیل مہاسے اور داغ ایسے غائب ہو جائیں گے جس طرح کوئی جادو ہو گیا
ہو۔کلونجی کا خالص تیل ایڑیاں پھٹنے کے مسلے سے بھی نجات دلاتا ہے۔پانی میں زیادہ
رہنے سے ایڑیاں پھٹ ہی جاتی ہیں۔
جوڑوں
کے دور کے لئے
جوڑوں
کا درد تو ہر عمر کے افراد میں عام ہو گیا کچھ ہماری خوراکوں کی وجہ اور کچھ ہماری
کاہلی اور سُستی کی وجہ سے ،زیادہ جوڑوں کا مسئلہ گٹھنوں میں پایا جاتا ہے۔اگر
کسی شخص کو جوڑوں کا درد ہو وہ اس دور نے
نجات کے لئے ایسا کریں تھوڑی مقدار میں کلونجی لے کر سرسوں کے تیل کے ساتھ گرم
کرلیں ،جب تیل سے داھوں اُٹھنے لگے تو چولہا بند کر کے اسے تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں
اس کے بعد انگلی کی مد د سے متاثر حصے پر مالش کریں ۔جوڑوں کے دور میں آپ آرام
محسوس کریں گے۔
دماغی
کمزوری کے لئے
اچھی
خوراک نہ کھانے کی وجہ سے آج کل بچے اور بڑے سبھی دماغی کمزوری کا شکار ہیں ۔بچوں کو سکول کا سبق یاد نہیں رہتا اور
بڑوں کو گھر سے نکلتے وقت کام بھول جاتے ہیں ،دماغی کمزوری کو ٹھیک کرنے کے لئے
کلونجی کے بیچ پیس کر انہیں شہد کی معمولی مقدار میں شامل کرکے استعمال کرنے سے
یادداشت بہتر ہو جاتی ہے۔سکول کے بچوں کے لئے یہ ایک بہترین نسخہ ہے،کلونجی کے تیل
سے سر پر مالش یا مساج کرنے سے ''سرددر'' میں بھی فوری آرام آجاتا ہے۔
گردوں
کی حفاظت کے لئے
بہت
لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ گردوں میں پتھری کی شکایت کرتے ہیں۔اس مرض سے نجات کے لئے
بہت سے مہنگے علاج بھی کرواتے ہیں ۔لیکن کلونجی اس مرض کے لئے بھی مفید ہے ۔آدھا
چمچ چائے والا کلونجی کے تیل کا دو چائے کے چمچ شہد کے ساتھ گرم پانی میں ملا کر
استعمال کریں ۔کچھ ہی دنوں میں آپ کو گردوں کی درد،پتھری اور زخم وغیرہ سے نجات مل
جائے گئ
کسی
نے خوب کہا ہے
پیر
کامل نہیں ہوتا یقین کامل ہوتا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں