آم کے ذریعے بہت سی خطرناک بیماریوں کا علاج
اسلام علیکم دوستو" اُمید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے ،آج کی ہماری پوسٹ ہر اُس انسان کے لئےجو اپنا علاج وقت کی کمی یا پیسوں کی کمی کی وجہ ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کا زیادہ خرچہ نہیں اُٹھا سکتے،آج کی پوسٹ میں آپکو آم کے ذریعے چند ایسی بیماریوں کا علاج بتایا جائے گا جن کا علاج بہت مہنگا ہے ،تھوڑی سی محنت سے آپ اپنا وقت اور پیسے بچا سکتے ہیں،
آم کے ذریعے بہت سی خطرناک بیماریوں کا علاج
آم تما م عمر کے لوگوں کے لئے مفید ہے،آم بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ پھل ہے ،آم کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے،آم اور آم کے پتوں سے بہت ہی بیماریوں کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے،آم انسانی جگر ،معدہ ،سینہ،پھپھڑوں،دل اور دماغ کو طاقت بخشتا ہے۔کمزورلا غرجسم والوں کے لئے تو بہت عمدہ قسمکا قدرتی غذائی ٹانک ہے۔حاملہ خواتین جو آم کھاتی ہیں ان کی اولاد خوبروہوتی ہے۔بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین اگر آم کا استعمال کرتی ہیں تو آم کھانے سے ان کا دودھ بڑھ جاتا ہے۔آم انسانی جسم میں خون پیدا کرنے کی قدرتی دوا ہے۔آم کے پتوں کا جوشاندہ سوزاک کا مریض اگر 40دن استعمالکریں تو سوزاک کا درد ختم ہو جائے گا۔آم کے پتوں کو کوٹ کر چلم میں رکھ کر کش لگانے سے بواسیر دور ہوجاتی ہے۔مسوروں کو خشک پتوں کی بھاپ دینامفید ہے۔آم کا پھول جب پہلے پہل دیکھیں تو ان کو توڑ کر ہاتھوں میں اچھی طرح مل لیں ،اس کا اثر پورا سال تک نہیں جاتا اور اگر کوئی زہریلا جانور کاٹ لے تو اس کاٹی ہوئی جگہ پر ہاتھ پھیرنے سے تکلیف دور ہوجاتی ہے ۔
میٹھے آموں کے رس سے مندرجہ ذیل نسخے تیار کرکے فائدہ اٹھائیے۔
تپ دق کی بیماری میں کسی پتھر یا چینی کے برتن میں تازہ میٹھے اور رسیلے آموں کا رس پندرہ بیس تولہ نچوڑیں ،اس میں پانچ تولہ شہد ملا کر صبح وشام استعمال کریں اور دن رات میں دوتین بار گائے یا بکری کا تازہ دود ھ مصری ڈال کر پی لیا کرے ،اس طرح21دن استعمال کرنے سے پت دق جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا انسان تندرست ہوتا ہوا نظر آنے لگے گا۔پختہ میٹھے آم کا رس ایک چھٹانک لے کر اس میں ایک تولہ شہد شامل کرکے روزانہ پی لیں ،کچھ عرصہ کے استعمال سے تلی کا ورم دور ہوجائے گا۔ میٹھے آم کا رس 5تولہ ،سونٹھ2ماشہ،سونٹھ پیس کر رس میں ملائیں صبح کے وقت پینے سے ہاضمہ کی کمزروی جتم ہوجاتی ہے ۔آم کا تازہ میٹھا رس ایک پاو ،تازہ دودھ ایک چھٹانک ،ادرک کا تازہ رس ،چائے کا ایک چمچہ،سب کو اچھی طرح ملاکر ایک مرتبہ کھالیں روزانہ اسی طرح تیار کرکے استعمال کرنے کے بہت فائدے ہیں مثلا بے حدمقوی دماغ،گرانی اور آنکھوں کے سامنے اندھیر آنے کی شکایت کو دورہوجاتی ہے،اور لا غرجسم بھی چست جسم میں بدل جاتا ہے،ضعف دماغ کی وجہ سے دائمی سر درد کی شکایت کو ختم کرتا ہے۔
آم کے پتوں سے بہت سی بیماریوں کا علاج مدد گارہ ثابت ہوتا ہے
مثلا :ذیابیطس جیسی بیماری جو قمتی علاج سے بھی نہیں جاتی ،اس کے لئے آم کے پتےاکسیری حثییت رکھتے ہیں ۔آم کے ایسے پتے جو خود جھڑگئے ہوں اُن کو اکٹھے کرکے سایہ دار جگہ پر رکھ کر خشک کر لیں اور پھر اِن کو پیس لیں،پس اکسیری دوا تیار ہے ،ڈیڑھ ماشہ صبح اور ڈیڑھ ماشہ شام تازہ پانی کے ساتھ لیں۔یا سایے میں خشک کیے ہوئے پتے ایک تولہ آدھا لیٹر پانی میں جوش دےکر آدھا پاو پانی باقی جب رہ جائے تو پانی کو کپڑے میں چھان کر صبح وشام استعمال کریں۔آم کے پتوں کو خشک کر کے باریک کپڑے میں چھان لیں ،صبح ،دوپہر اور شام کو 6-6 ماشے گرم پانی کے استعمال کرنے سے پیچش وسنگرہنی کوآرام جائے گا۔آنکھ کے مریض کو آم کےتازہ پتوں کوپانی میں دھوکر،مسل کر تانبے کے برتن میں پانی میں رات کو بھگودیں ،صبح اس برتن کو آگ پر رکھ دیں۔جب پانی آدھا رہ جائے تو پانی کو چھان کر پھر آگ پر رکھ دیں ،جب شہد کی طرح گاڑھا ہوجائے تو اتار کر شیشی میں بھرلیں ،جب اس کو استعمال کرنا ہو تو ان میں 6ماشے صاف پانی ملاکر 2/2یا3/3قطرے آنکھ میں 3بارپائیں۔اس سےآنکھ کی سرخی،ورم،پانی بہنا،آنکھ کو زخم ،گندہ پن،سب دور ہوجاتا ہے،اور جن لوگوں کی دور کی نظر کمزور ہے ان کو بھی فائدہ ہوگا۔آم کے سبز پتوں کو سایے میں خشک کر کے سفوف بنائیں اور حسب ضرورت 6ماشے باسی پانی کے ساتھ روزانہ استعمال کریں 15سے20روز کے اندر کنکری ،ریت،اور کنکری رفع نکال جائے گی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں